ذخیرہ اندوزی اور مصنوعی مہنگائی پر 20دکانیں سیل، 27افراد گرفتار

ذخیرہ اندوزی اور مصنوعی مہنگائی پر  20دکانیں سیل، 27افراد گرفتار

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر کے مطابق گزشتہ روز ضلع بھر میں مجموعی طور پر 3988 چھاپہ مار کارروائیاں کی گئیں جن کے دوران گراں فروشی پر 3لاکھ 12ہزار روپے سے زائد جرمانہ عائد کیا گیا۔

اوورچارجنگ پر 125کارروائیاں جبکہ ذخیرہ اندوزی اور مصنوعی مہنگائی پر 14کارروائیاں عمل میں لائی گئیں، اس دوران 20دکانیں سیل کی گئیں اور 27افراد کو گرفتار کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ یکم رمضان سے اب تک ضلع بھر میں 62ہزار 330چھاپہ مار کارروائیاں کی جا چکی ہیں، جن کے نتیجے میں گراں فروشی پر 1کروڑ 28لاکھ 61ہزار روپے سے زائد جرمانہ عائد کیا گیا۔ اس عرصہ کے دوران 497دکانیں سیل کی گئیں جبکہ 533افراد کو گرفتار کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں