ڈپٹی کمشنر کا ٹی ایچ کیو ہسپتال کنجاہ میں نرسوں کی کمی کا نوٹس
گجرات، لالہ موسیٰ(سٹی رپورٹر، نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر نورالعین نے ٹی ایچ کیو ہسپتال کنجاہ کا دورہ کیا اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔
ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال میں نرسز کی کمی کا بھی نوٹس لیا اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر غمخوار حسین شاہ کو ہدایت کی کہ نرسز کی کمی کو پورا کرنے کیلئے محکمہ صحت کو فوری ریفرنس ارسال کیا جائے۔ انہوں نے لیڈیز اینڈ چلڈرن پارک کنجاہ کا دورہ کیا اور ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔ انہیں بتایا گیا کہ رواں ہفتے سے جاگنگ ٹریک کی تعمیر کا کام بھی شروع کر دیا جائیگا۔ علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی انسداد بیگری مہم، 10 بچوں کو ریسکیو کر لیا گیا جنہیں قانونی و فلاحی کارروائی کیلئے گوجرانوالہ منتقل کر دیا گیا۔