ڈپٹی کمشنر کا علی پور چٹھہ گوندلانوالہ روڈ کی تعمیر و توسیع کا جائزہ

ڈپٹی کمشنر کا علی پور چٹھہ گوندلانوالہ  روڈ کی تعمیر و توسیع کا جائزہ

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے روڈ انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ کے تحت علی پور چٹھہ (گوندلانوالہ روڈ) کا دورہ کیا۔ دورہ کے موقع پر انہوں نے روڈ کی توسیع و تعمیر کے جاری منصوبے کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔

انہوں نے روڈ کے اطراف سیوریج و ڈرین نالے کی تعمیر کے کاموں کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے روڈ کے اطراف عارضی تجاوزات پر د کانداروں کو تنبیہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام تر تجاوزات کو فوری روڈ سے ختم کریں اور دوبارہ تجاوزات سے باز رہیں ورنہ سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ قبل ازیں ڈپٹی کمشنر نے جی ٹی روڈ سٹی فلائی اوور گوندلانوالہ چوک سے پرانے ریلوے سٹیشن تک کا دورہ کیا اور صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں