امریکہ میں ریسٹور نٹ کا پاکستانی مالک ٹریفک حادثے میں جاں بحق
نوشہرہ ورکاں (تحصیل رپورٹر )امریکہ میں مقیم ریسٹورنٹ مالک ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گیا ۔
بتایاگیا ہے کہ نوشہرہ ورکاں کی معروف کاروباری شخصیت امریکہ مقیم سیٹھ محمد لطیف کابیٹا سیٹھ شاہد لطیف امریکہ میں روڈ ایکسیڈنٹ جاں بحق ہوگیا مرحوم تین بیٹیوں کا باپ تھا مرحوم امریکی ریاست نیو جرسی میں مقیم اورامریکہ میں پاکستانی کھانوں کے معروف مراکز شالیمار ریسٹورنٹ کامالک تھا علاوہ ازیں امریکہ مقیم رانا فیاض نمبردار کی والدہ بھی امریکہ میں انتقال کرگئیں جن کی تدفین ریاست بروکلین میں کردی گئی۔