سمبڑیال :پولیس پر حملہ ، فائرنگ ، زیر حراست ملزم چھڑا لیا

سمبڑیال :پولیس پر حملہ ، فائرنگ ، زیر حراست ملزم چھڑا لیا

پولیس ملزم کو نشاندہی کیلئے لے جا رہی تھی، گاڑی خراب ہونے ساتھی حملہ آ ور نعمان قیصر کو چھڑا کر رات کی تاریکی میں فرار ہوگئے ، گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل

سمبڑیال(سٹی رپورٹر )اقدام قتل اورڈکیتی کے ملزم کو تین نامعلوم افراد فائرنگ کر کے پولیس پارٹی سے چھڑا کر لے گئے ۔ پولیس رپورٹ کے مطابق سمبڑیال کے علاقہ تھانہ ایئرپورٹ پولیس بسلسلہ تفتیش مقدمہ ڈکیتی تھانہ ایئرپورٹ سمبڑیال ملزم محمدنعمان سکنہ مکان نمبر 99/1 بی بلاک ، فیز 1ڈیفنس ہاوسنگ اتھارٹی لاہور کنٹونمنٹ کوگرفتار کر کے تھانہ ایئرپورٹ جارہے تھے کہ ماجرہ روڈ مچھلی فارم کولوکے کے قریب اچانک سرکاری گاڑی خراب ہوگئی ،متبادل گاڑی کا بندوبست کررہے تھے کہ 3 نامعلوم مسلح افراد 2 موٹر سائیکل پر آئے اورآتے ہی جان سے ماردینے کی نیت سے پولیس پارٹی پر سیدھی فائرنگ شروع کردی ،پولیس پارٹی نے سرکاری گاڑی کی آڑ لے کر اپنی جانیں بچائیں اورملزم اپنے ساتھی محمد نعمان قیصر کو چھڑوا کر رات کی تاریکی میں فرار ہوگئے ۔پولیس ملزموں کی گرفتاری کیلئے اقدامات شروع کر دئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں