ڈیونا منڈی میں شجرکاری

ڈیونا منڈی میں شجرکاری

گجرات(سٹی رپورٹر ، نامہ نگار )سی او ضلع کونسل سید فراز مہدی کی ہدایات پر ضلع کونسل کی ٹیم کی جانب سے شہر میں شجرکاری اور پودوں کی دیکھ بھال کا عمل جاری ہے ۔

ضلع کونسل کے عملے نے بولے چوک میں پودوں کو پانی دیا جبکہ ڈیونا منڈی میں شجرکاری مہم کے تحت نئے پودے لگانے کا کام بھی جاری رکھا گیا۔سی او ضلع کونسل نے ہدایت کی کہ شجرکاری کے ساتھ ساتھ پودوں کی دیکھ بھال کو یقینی بنایا جائے تاکہ سرسبز و شاداب ماحول کو فروغ دیا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں