چلڈرن ہسپتال میں ڈاکٹروں کی کمی جلد پوری کرنے کی یقین دہانی
گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے چلڈرن ہسپتال کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اور ڈاکٹرز و پیرامیڈیکل سٹاف کی ڈیوٹی روسٹر کے مطابق حاضری کو چیک کیا۔ش
گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے چلڈرن ہسپتال کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اور ڈاکٹرز و پیرامیڈیکل سٹاف کی ڈیوٹی روسٹر کے مطابق حاضری کو چیک کیا۔ڈپٹی کمشنر نے زیر علاج بچوں کی عیادت کی اور تیمارداروں سے طبی سہولیات اور ادویات کی فراہمی کے حوالے سے دریافت کیا۔ ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے انہیں آگاہ کیا گیا کہ ادویات کی دستیابی میں نمایاں بہتری آئی ہے ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ہسپتال میں ہاؤس آفیسرز کی کمی کا معاملہ صوبائی سطح پر اجاگر کیا جائے گا اور جلد کمی کو پورا کیا جائے گا ۔