ٹریفک حادثات میں متعد د افراد زخمی ہوگئے
کامونکے (نامہ نگار )ٹریفک حادثات میں متعد د افراد زخمی ہوگئے ۔گزشتہ روز ریلوے روڈ کا بیس سالہ حامد موٹر سائیکل سے گر کر شدید زخمی ہو گیا۔
دیگر ٹریفک حادثات میں حماد، تینتیس سالہ وحید، بتیس سالہ ماریہ، چھتیس سالہ ندیم، بائیس سالہ علی، اڑتیس سالہ افضل اور ساٹھ سالہ جاوید شدید زخمی ہو گئے ۔ زخمیوں کو فوری تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔