وزیراعلیٰ گڈ گورننس رینکنگ جاری ،گوجرانوالہ کاپہلانمبر

 وزیراعلیٰ گڈ گورننس رینکنگ جاری ،گوجرانوالہ کاپہلانمبر

عوامی خدمات کیلئے وضع کردہ 32 بنیادی کارکردگی اعشاریوں میں89.43سکورضلع کو تجاوزات سے پاک، بازاروں کو کشادہ، انفراسٹرکچر بہتر بنایا جائیگا:ڈ ی سی

گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر )حکومت پنجاب نے وزیر اعلیٰ بنیادی کارکردگی اعشاریوں سال 2026 کے سہ ماہی پہلے (کوارٹر)جنوری، فروری، مارچ کی رینکنگ جاری کردی، گوجرانوالہ 89.43 سکور کیساتھ پہلے نمبر پر رہا۔ کارکردگی میں ضلع گوجرانوالہ کی پنجاب کے سب سے زیادہ گنجان آباد شہروں اور ڈویژن میں بھی پہلی پوزیشن، سو کے مجموعی سکور میں سے گوجرانوالہ ا ور وزیرآباد کا سکور 89.13 رہا۔وزیراعلیٰ گڈ گورننس انیشٹیوز کے تحت عوامی خدمات کی بہتری کیلئے وضع کردہ 32 بنیادی کارکردگی اعشاریوں میں گوجرانوالہ پنجاب بھر میں اپنی کٹیگری میں پہلے نمبر پر رہا جبکہ فیصل آباد 84.11 کیساتھ دوسرے ، سیالکوٹ 82.56 تیسرے ، ملتان 76.14 چوتھے ، راولپنڈی 71.54 پانچویں اور لاہور 52.37 کیساتھ چھٹے نمبر پر رہا۔ ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ / وزیرآباد نوید احمد نے کہا ہے کہ خدمت خلق کو عین عبادت سمجھ کر نا صرف خود بلکہ پوری ٹیم اور تمام محکموں نے کام کیا جسکی بدولت الحمداللہ گوجرانوالہ پنجاب بھر میں پہلی پوزیشن پر ٹھہرا۔ گوجرانوالہ اور وزیرآباد کے عوام کو گورننس کی بہتری سے صحت و تعلیم، ستھرا پنجاب پروگرام کے سیوریج و صفائی کی سہولیات ہر شہر اور گائوں کے گلی محلے تک پہنچائیں گے ، ناجائزمنافع خوری کی روک تھام، ایل پی جی گیس ریفلنگ، کھلے پیٹرول کی فروخت کیخلاف آپریشن جاری رہے گا۔ ضلع کو تجاوزات سے پاک، بازاروں، مارکیٹوں کو کشادہ، انفراسٹرکچر مزیدبہتربنایا جائے گا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں