8وارداتوں میں شہری لٹ گئے ، دوموٹر سائیکلیں چوری

8وارداتوں میں شہری لٹ گئے ، دوموٹر سائیکلیں چوری

سٹی ہاؤسنگ کالونی میں زاہد کے گھر سے 10لاکھ مالیتی دروازے ،کھڑکیاں غائب

ڈسکہ،ہیڈبمبانوالہ (نمائندہ دنیا،نامہ نگار) مختلف وارداتوں میں شہری لٹ گئے ۔ سٹی ہاؤسنگ کالونی میں زاہد کے گھر سے 10لاکھ روپے مالیتی ایلو مینیم کے دروازے اور کھڑکیاں چوری، مالومہے کے قریب دونامعلوم افرد نے اسلحہ کے زور پر دوہزارروپے اور موبائل فون چھین لیا ، بڈھا گورائیہ میں امین کی بیٹی اور اسکی کزنیں ڈیرہ سے گھر آرہی تھیں کہ دونامعلوم موٹر سائیکل سوار وں نے ان سے دو موبائل فون چھین لئے ، پسرور بائپاس کے قریب ایازاقبال کی فیکٹری سے تین گرائینڈر، واٹر کولر، بجلی کی تاریں اور بلب چوری، منڈیکی گورائیہ میں ذوالفقار کے زیر تعمیر مکان سے پانی والی موٹر چوری، رلیوکے میں غلام مصطفیٰ کے ڈیرہ سے پیٹر انجن کا سامان چوری ہوگیا۔ تھانہ سٹی کے باہر سے انیس امجد کی موٹر سائیکل جبکہ وڈالہ سندھواں میں عبدالرشید کی مسجد کے باہر سے موٹر سائیکل چوری ہوگئی۔ پولیس نے مقدمات درج کر لئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں