ڈپٹی کمشنر کا دورہ چلڈرن ہسپتال طبی و انتظامی سہولیات کا جائزہ
گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب کے ہیلتھ ریفارمز پروگرام کے تحت ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے چلڈرن ہسپتال کا اچانک دورہ کیا اور ہسپتال میں فراہم کی جانے والی طبی و انتظامی سہولیات کا جائزہ لیا۔
دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے ایمرجنسی، او پی ڈی ، مختلف وارڈز اور دیگر اہم شعبوں کا معائنہ کیا۔ انہوں نے ڈاکٹرز اور طبی عملے کی ڈیوٹی روسٹر کے مطابق حاضری بھی چیک کی اور ہسپتال میں نظم و ضبط اور خدمات کی فراہمی کا جائزہ لیا۔