پرویز الٰہی پی پی میں شمولیت چاہتے ہیں نہ ہماری خواہش :گورنر

پرویز الٰہی پی پی میں شمولیت  چاہتے ہیں نہ ہماری خواہش :گورنر

گجرات (سٹی رپورٹر ،نامہ نگار )گورنر پنجاب سردار سلیم حید رخان نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کی پیپلز پارٹی میں شمولیت میں کی خبروں کے بارے میں دورہ گجرات کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایسی کوئی بات نہیں ، نہ اُن کی خواہش ہے۔

 کہ وہ پیپلز پارٹی میں شامل ہوں اور نہ ہی ہماری کوئی خواہش ہے کہ وہ پیپلز پارٹی میں شامل ہوں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے عائشہ بشیر ہسپتال ٹرسٹ کے زیر اہتمام چلنے والے پاکستانی کلفٹ سینٹر کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر صد الحاج امجد فاروق، ڈاکٹر اعجاز بشیر ، سابق صدر مرزا شفاق بشیر، احمد یاسین، ذوالفقار علی بھی موجود تھے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں