لالہ موسیٰ:3منشیات فروش گرفتار ، 2 کلو آ ئس برآمد

لالہ موسیٰ:3منشیات فروش گرفتار ، 2 کلو آ ئس برآمد

لالہ موسیٰ(نمائندہ دنیا ، نامہ نگار )تھانہ صدر پولیس نے 2 کلو گرام آئس اور 20 لٹر شراب برآمد کرکے 3 ملزم گرفتار کرلئے ۔

ایس ایچ او احسان اﷲ نے ٹیم کیساتھ کارروائی کی ۔ عمران ساکن محلہ سردار پورہ سے 2 کلوگرام آئس ،محبت علی ساکن قاضیاں امام شاہ سے شراب10لٹر اور منیب ساکن پکی گلی کے سے 10لٹر شراب برآمد کرلی گئی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں