ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے چارج سنبھال لیا ،بار عہدیداران سے ملاقات
گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر )ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طاہر ندیم نے گوجرانوالہ میں ا پنے عہدہ کا چارج سنبھال لیا ،
بار عہدیداروں سے ملاقات میں میرٹ پر انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔ صدر اور جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار نے سیشن جج سے ملاقات کی اور گلدستہ پیش کیا ۔ صدر بار رانا فرحان سیکرٹری بار حق نواز ہنجرا نے کہا کہ انکی تعیناتی سے ضلع میں انصاف کی فراہمی کا نظام مزید بہترہوگا۔