اے سی کی نشست 10روز سے خالی،سائلین مسائل حل کیلئے خوار
سرائے عالمگیر (نامہ نگار)تحصیل سرائے عالمگیر سے اسسٹنٹ کمشنر فاروق اعظم کے تبادلے کو 10 روز گزرگئے ، نئے اے سی کی تعیناتی نہ ہو سکی۔
سائلین مسائل حل کیلئے خوار ہونے لگے ،پرائس کنٹرول و دیگر حکومتی امور بھی شدید متاثر ہو رہے ہیں۔ شہریوں کو روزمرہ مسائل اور تصدیقی کاغذات پر دستخط کرانے کیلئے مشکلات کا سامنا ہے ۔شہریوں نے وزیر اعلیٰ اور چیف سیکرٹری سے اے سی کی فوری تعیناتی کامطالبہ کیا ہے ۔