شہری لاکھوں کے مال وزر سے محروم

شہری لاکھوں کے مال وزر سے محروم

سمبڑیال(سٹی رپورٹر)چوری ،ڈکیتی کی 6 وارداتوں کے دوران شہری لاکھوں کے مال وزر سے محروم ہوگئے ۔

جیٹھی کے کے رہائشی شبیر محلہ مشرقی کی گلی سے موٹر سائیکل ، محلہ نواب پورہ میں شمس کے زیر تعمیر مکان سے موٹر ،جنریٹر ،موٹر پائپ، سریا مالیت 30ہزار ،پل نہر ملکھانوالہ میں رشد نواز کی زیرتعمیر ایجنسی کی عمارت سے 8 رول تار،موضع بھوپالوالہ میں عارف کھوکھر کی دکان سے میٹر بجلی بمعہ 20میٹر تار جبکہ تھانہ ایئرپورٹ کے موضع کولوکے سے اشرف کے ڈیرہ سے 2 بھیڑیں چوری ہوگئیں ،موضع گلا ب گڑھ روڈ پر نوید اورکی والدہ سے 3ڈاکوں نے 80ہزارروپے اور 100 دینار چھین لئے اورفرار ہوگئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں