ڈی سی کاجلالپور جٹاں کادورہ سیوریج،نکاسی آب امورکاجائزہ
جلالپور جٹاں(نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر گجرات نور العین قریشی نے سیوریج نظام کی بہتری اور کلاچور، اسلام گڑھ سمیت جلالپور جٹاں کے ملحقہ علاقوں میں نکاسی آب کے مؤثر انتظام کیلئے مجوزہ نالوں کی تعمیر کے سلسلے میں مختلف مقامات کا دورہ کیا۔
سابق ایم پی اے معین نواز وڑائچ، ضلعی صدر طاہر الملک اور ضلعی یوتھ کوآرڈینیٹر علی وڑائچ نے ڈپٹی کمشنر کو سیوریج مسائل سے آگاہ کیا۔ انکے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر گجرات عبد القدیر زرکون اور سی او بلدیہ نوید اشرف بھی موجود تھے ۔ ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر علاقے میں سیوریج ونکاسی آب منصڈوبے جلد مکمل کرنیکی ہدایت کی ۔ ڈپٹی کمشنر نے حالیہ دنوں نالی میں گر کر جاں بحق ہونے والی دو سالہ بچی مشال فاطمہ کے اہلخانہ سے اظہارِ تعزیت بھی کیا اور فاتحہ خوانی کی۔