دو افراد پرچھری سے وار، شدید زخمی
راہوالی( نمائندہ دنیا )گالیاں نکالنے سے منع کرنے پر دو افرادکو زخمی کردیا۔
نجف کالونی کوٹ شاہاں میں ملزم فرقان بٹ ،ذیشان عرف شانی بٹ ،کاکا وغیرہ راہ جاتی عورتوں پر نازیبا جملہ کستے، عثمان بیگ اپنے بہنوئی بلال کے ہمراہ گھر جارہا تھا کہ ملزموں نے چھری کے وار کرکے دونوں کو شدید زخمی کردیا ۔