الائیڈ سکول شادمان ٹاؤن کیمپس میں حفاظ کرام کی دستار بندی
ہم دینی اور دنیاوی تعلیم کو ساتھ لیکر چلتے ہیں :ڈائریکٹر عرفان یوسف کاخطاب
وزیرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر)الائیڈ سکول شادمان ٹاؤن کیمپس میں حفاظ کرام کی دستار بندی کی تقریب منعقد کی گئی ۔مہمان خصوصی معروف سماجی شخصیت حاجی یوسف اور منیجنگ ڈائریکٹر عرفان یوسف سمیت اس موقع پر بچوں کو حفظ کی تعلیم دینے والے معزز اساتذہ حافظ عطا،قاری آصف اور قاری عبد الستار بھی موجود تھے ۔ الائیڈ سکول شادمان ٹاؤن کیمپس میں قرآن پاک کے حفظ کی تعلیم مکمل کرنے والے 20 حفاظ کرام کی دستار بندی تقریب ہوئی۔تقریب میں حفاظ کرام اور وفاق المدارس العربیہ سے امتحان پاس کرنے والے 5 طلبا کی بھی دستاربندی کے ساتھ انہیں تحائف اور سرٹیفکیٹ دیئے گئے اس موقع پر خطاب کرتے حاجی یوسف نے کہا ان حفاظ کرام کے والدین یقیناً خوش قسمت اور مبارکباد کے مستحق ہیں جبکہ الائیڈ سکول انتظامیہ بھی حراج تحسین کی مستحق ہے جو دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم پر بھی خصوصی توجہ دے رہی ہے ۔ڈائریکٹر الائیڈ سکول عرفان یوسف نے کہا انکی کوشش رہی ہے کہ وہ ہر سال زیادہ سے زیادہ بچوں کو قرآن پاک کے حفظ اور ناظرہ کی تعلیم مکمل کروائیں یہی انکے ادارے کا طرہ امتیاز ہے کہ وہ دینی اور دنیاوی تعلیم کو ساتھ ساتھ لے کر چلتے ہیں تقریب میں شریک حفاظ کرام کے والدین نے کہا کہ حفظ کی تعلیم ہی الائیڈ سکول کو دیگر سے ممتاز کرتی ہے ہم سکول انتظامیہ کے بے حد مشکور ہیں جنکی کاوشوں سے آج ہمارے بچوں نے حفظ کی سعادت حاصل کی ہے ۔حفظ کرنے والوں میں ایم ڈی عرفان یوسف اور مسلم لیگی رہنما مختار وڑائچ کے صاحبزادے بھی شامل ہیں جنہیں شرکانے مبارکباد دی۔