ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ میں رسمی و غیر رسمی لٹریسی سنٹرز کا افتتاح
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ، ڈسٹرکٹ رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ میں رسمی و غیر رسمی لٹریسی سنٹرز کا افتتاح کر دیا گیا ۔
افتتاح رکن صوبائی اسمبلی و پارلیمانی سیکرٹری برائے امور نوید اشرف نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (لٹریسی) آصفہ یاسر کے ہمراہ کیا۔ ان سنٹرز کا مقصد قیدیوں کو رسمی تعلیم اور ہنر حاصل کرنے کے مواقع فراہم کرنا ہے ۔ اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ جیل کاشف رسول بھی موجود تھے ۔