سوئمنگ پو ل میں نہاتے طبیعت خراب ،لڑکا انتقال کر گیا
دوست 15سالہ فیضان کو ہسپتال لے گئے ، دوران علاج زند گی کی بازی ہار گیا اسسٹنٹ کمشنر صدر فیصل مجیدنے مدوخلیل روڈ پر واقع سوئمنگ پول سیل کر دیا
عالم چوک (نمائندہ خصوصی)لدھیوالہ میں 15سالہ لڑکا سوئمنگ پول میں نہاتے طبیعت خراب ہونے سے انتقال کر گیا ۔ بتایا گیا ہے کہ لدھیوالہ سٹی کے محلہ ملکاں والا بازار کے رہائشی بیرون ملک مقیم شہزاد کا بیٹا فیضان دوستوں کے ساتھ مدوخلیل روڈ پر واقع سوئمنگ پول پر نہانے گیا جہاں نہاتے طبیعت خراب ہوئی اور وہ باہر نکل آیا اوراس کے دوست موٹر سائیکل پر سوار کر کے گھر لے گئے جہاں سے فیضان کو طبی امداد کیلئے ہسپتال لیجایا گیا لیکن وہ دوران علاج زندگی کی بازی ہار گیا ۔اسسٹنٹ کمشنر صدر گوجرانوالہ فیصل مجیدنے سوئمنگ پول کو سیل کر دیا ۔ اسسٹنٹ کمشنر نے روزنامہ دنیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ چند دن پہلے بھی میں نے اس سوئمنگ پول کو سیل کیا تھا اور مالک نے ڈی سیل کر لیا،پول کو دوبارہ سیل کر کے مالک کے خلاف مقدمہ درج کر ا دیا گیا ۔