سمبڑیال :وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے کے مال وزر سے محروم
سمبڑیال(سٹی رپورٹر )وارداتوں کے دوران شہری لاکھوں روپے کے مال وزر سے محروم ہوگئے ۔
تھانہ سمبڑیا ل کے علاقہ محلہ سلطان پورہ کے رہائشی محمد بلال کے گھر سے نامعلوم چور تالے توڑ کر 30ہزارروپے ، دو موبائل فون ،مدینہ ٹاؤن میں سعداحمد کی موٹر سائیکل ،تھانہ ایئرپورٹ کے موضع چک ملوکا میں قمر شہزاد کے گھر سے موٹر پانی والا پمپ ،منگوبہرام میں سجاد حیدر کے ڈیر ے سے پیٹر انجن ،تھانہ بیگووالہ کے موضع رندھیر باگڑیاں میں محموداقبال کے ڈیر ے سے 4 بکریاں اور ایک بکرا چوری ہو گیا ۔