لالہ موسیٰ :حادثہ سے بچ جانے کے باوجودٹرک ڈرائیور دست وگریباں
لالہ موسیٰ (نمائندہ دنیا )جی ٹی روڈ پر حادثہ سے بچ جانے کے باوجودٹرک ڈرائیورمشتعل،باہم دست وگریباں ہوگئے ۔
کلیوال سیداں کے قریب ٹرک آگے جانے والے ٹرک نے سڑک پر موجود گڑھے بچانے کے لیے اچانک بریک لگائی جس کے باعث پیچھے آنے والا ٹرک قریب آ گیا تاہم دونوں گاڑیاں حادثے سے محفوظ رہیں، ڈرائیوروں کے درمیان معمولی بات پر جھگڑا ہو گیا،عینی شاہدین کے مطابق حادثہ ٹل جانے کے باوجود پیچھے والے ٹرک کے افراد طیش میں آ گئے اور نیچے اتر کر دوسرے ڈرائیور پر تشدد شروع کر دیا۔