سیالکوٹ:گھر میں آ تشزدگی ، قیمتی سامان جل کر راکھ
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )حیدری چوک سلطان ہسپتال کے قریب گھر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، سامان جل کر خاکسترہو گیا ۔
بڈیانہ کے علاقے میں بھڑکنے والی آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے سہیل مغل کے گھر کو لپیٹ میں لے لیا ،قیمتی سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور اہل علاقہ کے تعاون سے فوری کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے گھر میں موجود فیملی کو محفوظ باہر نکال لیا ۔