پٹرولیم مصنواعات کی قیمتوں میں کمی اونٹ کے منہ میں زیرہ :پیپلز پارٹی

پٹرولیم مصنواعات کی قیمتوں میں کمی  اونٹ کے منہ میں زیرہ :پیپلز پارٹی

کامونکے (تحصیل رپورٹر )پاکستان پیپلز پارٹی کامونکے کے سینئر نائب صدراور امیدوار برائے کونسلر یوسی مچھرالہ رانا محمد اسحاق نے حکومت کی جانب سے پٹر ولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5روپے کمی کو اونٹ کے منہ میں زیرہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مہنگائی کے ستائے ہوئے عوام کو حقیقی ریلیف دینے کی ضرورت ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات، بجلی، گیس اور روزمرہ استعمال کی اشیا کی قیمتوں میں مسلسل اضافے نے غریب اور متوسط طبقے کی زندگی اجیرن بنا دی ،پیپلز پارٹی ہمیشہ عوامی حقوق کی آواز بلند کرتی رہے گی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں