لدھیوالہ وڑائچ:مدرسے کے طالبعلم کو ساتھیوں نے بد فعلی کا نشانہ بنا ڈالا
لدھیوالہ وڑائچ (نامہ نگار )لدھیوالہ میں مدرسے کے ایک اور طالبعلم کو ساتھیوں نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ۔
بتایا گیا ہے کہ لدھیوالہ سٹی کے محلہ کوٹ قاضی کے رہائشی بابر حسین کا 10 سالہ بیٹا (م)اپنے محلہ میں مدرسہ فاطمۃ الزہرہ میں زیر تعلیم ہے ، گزشتہ روز اس کے تین ساتھی طالبعلموں سبحان ، محمد احمد اور شہیر نے مدرسہ میں اسے بدفعلی کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس نے متاثرہ لڑکے کے والد بابر حسین کی درخواست پر ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔