کامونکے :وار داتوں میں رقم ، موبائل فون ، موٹر یں چوری
کامونکے (تحصیل رپورٹر )چوری کی وارداتوں میں رقم ،موبائل فون اور بجلی کی موٹریں چُرا لی گئیں۔
وہاڑی کا ڈرائیور قربان علی جی ٹی روڈ چیانوالی ٹول پلازہ کے قریب ٹرک کھڑا کرکے سوگیا تو نامعلوم چور اُسکے تین ہزار روپے اور موبائل فون چوری کرکے لے گئے جبکہ موضع سمبلہ کلاں کے محمد یوسف کی دو بجلی کی موٹریں چوری ہوگئیں۔