15ملزموں کا پولیس اہلکاروں پر حملہ، منشیات فروش چھڑوالیا
حملہ آو ر اہلکار وں کا فون، موٹرسائیکل بھی چھین لے گئے ، زخمی اہلکار ہسپتال منتقل
بصیرپور(نامہ نگار)بصیرپورپولیس نے محلہ شیخوپورہ میں چھاپہ مارکر بدنام منشیات فروش رزاق چھینبہ کو ایک بوتل دیسی شراب سمیت گرفتارکرلیا جس پر اسکے بھائی شہزاد،ریاض ،فیاض ،افضال اور ناظم عرف پھینٹی ودیگر10 نامعلوم ساتھی اسلحہ اور ڈنڈے لے کرپولیس پارٹی پر حملہ آورہوگئے اور ڈنڈوں کے وارکرکے اہلکاروں اشفاق اوررئیس کوزخمی کیا اور پولیس حراست سے ملزم رزاق کو چھڑوالیا۔حملہ آوربرآمدہ شراب کی بوتل ،اہلکارساجدکاقیمتی موبائل فون اوراشفاق کی موٹرسائیکل چھین کر فرارہوگئے ۔ زخمی اہلکاروں کوحویلی لکھاہسپتال پہنچادیاگیا۔ پولیس نے ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔