پھالیہ:گھریلو جھگڑے پر بھا ئی نے بھائی کو قتل کر دیا
اشرف نے چھری کے وار کرکے محسن کو موت کے گھاٹ اتارا ،ملزم فرار
پھالیہ (نامہ نگار)نواحی علاقہ وریام میں گھریلو جھگڑ ے پر بھائی نے طیش میں آ کر بھائی کو چھری کے وار کر کے قتل کر دیا۔تھانہ قادر آباد کے علاقہ وریام میں رہائشی محمد اشرف کا اپنے بھائی محسن کے ساتھ گھریلو تنازع ہوا جو شدت اختیار کر گیا ، مشتعل ہو کر اشرف نے چھری کے متعدد وار کر کے محسن کو شدید زخمی کر دیا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دی جبکہ ملزم واردات کے بعد فرار ہو گیا۔ایس ایچ او تھانہ قادر آباد نے بتایا کہ مقتول کے والد نذیر احمد رانجھا کی مدعیت میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے ،ملزم کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔