کھیلوں کے گراؤنڈ آباد کرنے سے ہسپتال ویران ہوجاتے ہیں :بابو وسیم

کھیلوں کے گراؤنڈ آباد کرنے سے  ہسپتال ویران ہوجاتے ہیں :بابو وسیم

وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر )کھیلوں کے گراؤنڈ آباد کرنے سے ہسپتال ویران ہوجاتے ہیں کیونکہ صحت مند سرگرمیاں نوجوان نسل کو منفی رجحانات اور بیماریوں سے دور رکھتی ہیں،

کھیل نہ صرف جسمانی صحت بہتر بناتے ہیں بلکہ نوجوانوں میں نظم و ضبط، برداشت اور ٹیم ورک کا جذبہ بھی پیدا کرتے ہیں۔ان خیالات کا اظہارسیاسی وسماجی شخصیت بابو وسیم مختار اور محمد عاصم نے کرکٹ ٹورنا منٹ کے سیمی فائنل جیتنے والی سٹار کرکٹ کلب کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کرنے کے موقع پر کیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں