طالبعلم پر بہیمانہ تشدد، ڈی پی او کا نوٹس، 4ملزم گرفتار

طالبعلم پر بہیمانہ تشدد، ڈی پی او کا نوٹس، 4ملزم گرفتار

خوف و ہراس پھیلانے والے افراد کے خلاف بلاامتیاز کارروائی ہوگی:ڈی پی او

منڈی بہاؤالدین (ڈسٹرکٹ رپورٹر )سوشل میڈیا پر ایک طالب علم پر بہیمانہ تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منڈی بہاؤالدین کامران عامر خان نے واقعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے فوری قانونی کارروائی کا حکم دے دیا۔پولیس تھانہ ملکوال نے کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کر کے واقعہ میں ملوث چار ملزموں کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق مزید تفتیش جاری ہے جبکہ واقعہ میں ملوث دیگر افراد کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے ۔ڈی پی او کامران عامر خان نے کہا ہے کہ شہریوں خصوصاً طلبہ پر تشدد، غنڈہ گردی اور قانون ہاتھ میں لینے والے عناصر کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ امن و امان خراب کرنے اور نوجوانوں میں خوف و ہراس پھیلانے والے افراد کے خلاف بلاامتیاز سخت قانونی کارروائی جاری رہے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں