قازقستان کے سفیر کی گجرات چیمبر آ ف کامرس میں میٹنگ

 قازقستان کے سفیر کی گجرات چیمبر آ ف کامرس میں میٹنگ

دوطرفہ تجارتی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال ، کاروباری روابط بڑھانے پر اتفاق

گجرات (سٹی رپورٹر ،نامہ نگار )گجرات چیمبر آف کامرس کے صدر کی زیر صدارت قازقستان کے سفیر یرزن کستا فن کے ساتھ میٹنگ کی گئی۔اس موقع پر دانیار التائیو انٹرنیشنل چیمبر آف کامرس قازقستان کے ممبر، اکرام افضل بٹ سینئر نائب صدر گجرات چیمبر، حاجی فیاض عالم سیکرٹری شاہین گروپ، راجہ آصف علی، علی انصر گھمن، سکندر اشفاق رضی ، چودھری وحید الدین، منیرپشاوری، عدنان اقبال ،اشرف جنجوعہ، خالد پرویز بٹ ، امتیاز کوثر بھی موجود تھے ۔ صدر گجرات چیمبر احمد حسن نے کہا کہ گجرات چیمبر اور قازقستان کے سفارتخانے کے درمیان تعلقات ، باہمی تعاون اوررابطے وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہوئے ہیں جو دونوں ممالک کے درمیان تجارتی و اقتصادی تعلقات کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔صدر چیمبر نے سفیر قازقستان کی جانب سے گجرات چیمبر کے ممبران کیلئے ویزہ پراسیسنگ میں دعوت نامے کی شرط ختم کرنے کے اقدام سے تجارتی سرگرمیوں اور کاروباری روابط کے فروغ میں آسانی ہوگی۔ قازقستان کے سفیر نے کہا کہ ہم پاکستان اور قازقستان کے درمیان دو طرفہ تجارت میں اضافہ کے لیے کوشش کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حال ہی میں قازقستان کے صدر نے پاکستان کادورہ کیا اور 73 سے زائد معاہدے سائن کئے ہیں جن پر عمل درآمد شروع ہو چکا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں