سیالکوٹ:قربانی کے جانوروں کیلئے 5سیل پوائنٹس قائم

سیالکوٹ:قربانی کے جانوروں کیلئے 5سیل پوائنٹس قائم

جانوروں اورشہریوں کی صحت کیلئے کیمپ ، سکیو رٹی کیلئے چیک پو سٹیں بھی قائم

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )ضلع سیالکوٹ میں شہریوں اور بیوپاریوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت کے 5 باقاعدہ سیل پوائنٹس قائم کر د ئیے گئے ۔ ضلعی انتظامیہ کی نگرانی میں چوک اکبر آباد، ضلع کونسل کی گولو پھالہ، ڈسکہ کے شیراں دا کوٹ جیسر والہ، پسرور نزد جنرل بس سٹینڈ جبکہ سمبڑیال میں یونیورسٹیز روڈ پر ای پی زیڈ کے قریب پوائنٹس قائم کئے گئے ہیں ۔چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن زبیر وٹو نے بتایا کہ تمام سیل پوائنٹس پر جانوروں کیلئے کشادہ سائبان، صاف پینے کے پانی، چارے کے انتظام، صفائی ستھرائی، مناسب نکاسی آب اور روشنی کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں ،جانوروں کی صحت اور بروقت طبی امداد کیلئے محکمہ لائیو سٹاک کے ویٹرنری میڈیکل کیمپ قائم کئے گئے ہیں ، شہریوں اور بیوپاریوں کیلئے ہیلتھ کیمپ بھی قائم کئے گئے ہیں جہاں ضروری ادویات مفت فراہم کی جا رہی ہیں۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ریسکیو 1122کی ٹیمیں ہمہ وقت موجود ہیں۔سکیورٹی کے مؤثر انتظامات کیلئے پولیس چیک پوسٹس قائم کی گئی ہیں جبکہ رات کے اوقات میں بلا تعطل بجلی کی فراہمی کیلئے جنریٹرز بھی نصب کئے گئے ہیں۔ شہریوں کی سہولت کیلئے بینکنگ سروسز، اے ٹی ایم سہولت، انتظار گاہیں، پنکھے ، بیٹھنے کا انتظام اور صاف پینے کے پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ،جانوروں کی خرید و فروخت پر کسی قسم کی فیس، ٹیکس یا اضافی چارجز وصول نہیں کئے جائیں گے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں