گجرات کے محلہ حیات النبی میں 4روز سے گیس بند
شہری دوسرے علاقوں میں عزیز اقارب کے گھر جا کر کھانا پکانے پرمجبورشکایات کے با وجود مسئلہ جوں کا توں ،شہریوں کو مشکلات ، اہل علاقہ کا احتجاج
گجرات (نامہ نگار )محلہ حیات النبی میں 4 روز سے گیس بند ہونے پر اہل علاقہ سراپا احتجاج بن گئے ، گجرات کے محلہ حیات النبی کے رہائشی گزشتہ 4 روز سے سوئی گیس کی فراہمی سے محروم ہیں، گیس نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے رہائشی دوسرے علاقوں میں عزیز اقارب کے گھر جا کر کھانا پکانے یا ہوٹل سے مہنگے گھانے لانے پر مجبور ہیں،علا قہ مکینو ں کے مطابق شکایات درج کر انے کے باوجود سوئی گیس کے عملے نے کوئی مرمت کا کام نہیں کیا،گزشتہ روز محکمہ کی طرف سے عملہ کے لوگ آئے لیکن وہ یہ کہ کر چل دئیے کہ ہم اس مسئلہ حل نہیں کرسکتے دوسرا عملہ آئے گا لیکن بعد ازاں نہ کوئی آیا نہ مسئلہ حل ہوا۔گیس بندش کی وجہ سے خواتین کو کھانا بنانے میں شدید پریشانی کا سامنا ہے ، محلہ کے بے شمار افراد اس مسئلے سے متاثر ہیں اور فوری حل کا مطالبہ کر رہے ہیں ۔