گوجرانوالہ ڈویژن میں 25ہزار 822ٹن آلائشیں ڈمپ

گوجرانوالہ ڈویژن میں 25ہزار 822ٹن آلائشیں ڈمپ

2,815لٹر عرقِ گلاب‘ 5,520لٹر فینائل اور 2لاکھ کلو چونے کا استعمال

گوجرانولہ(سٹی رپورٹر)وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے ویژن ستھرا پنجاب کے تحت ڈویژن میں عیدالاضحیٰ صفائی آپریشن تیسرے اور آخری روز کامیابی سے مکمل کر لیا گیا۔ ڈویژن کے 5اضلاع گوجرانوالہ، وزیرآباد، گجرات، حافظ آباد اور منڈی بہاؤالدین میں 3روز کے دوران مجموعی طور پر 25 ہزار 822ٹن آلائشیں اور ویسٹ محفوظ طریقے سے ٹھکانے لگایا گیا جبکہ موصول ہونیوالی 10,238 شکایات کا 100فیصد فوری ازالہ کیا گیا۔چیئرمین گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نوید احمد نے بتایا کہ گزشتہ سال عیدالاضحی کے 3روز کے دوران ڈویژن بھر میں 22ہزار ٹن آلائشیں ٹھکانے لگائی گئی تھیں۔ڈپٹی کمشنر نوید احمد اور چیف ایگزیکٹو آفیسر گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی عبدالرزاق ڈوگر نے بتایا کہ صفائی آپریشن کے دوران 3,661 گاڑیاں استعمال کی گئیں ۔جبکہ 16,544 ورکرز نے دن رات فرائض سرانجام د ئیے ۔ آلائشیں اٹھانے اور ویسٹ کلیئرنس کے بعد شہریوں کو صاف ستھرا اور صحت مند ماحول فراہم کرنے کیلئے 2,815 لٹر عرقِ گلاب، 5,520 لٹر فینائل اور 2,14,570 کلوگرام چونے کا چھڑکاؤ کیا گیا۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں