نیپس نجی تعلیمی اداروں کے مسائل حل کیلئے سرگرم :سجاد چشتی

نیپس نجی تعلیمی اداروں کے مسائل  حل کیلئے سرگرم :سجاد چشتی

نوشہرہ ورکاں(نمائندہ دنیا)نجی تعلیمی ادارے ملک میں معیاری تعلیم کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں نجی تعلیمی اداروں کو درپیش مسائل حل کیلئے نیشنل ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سکولز (نیپس)بھرپور انداز میں سرگرمِ عمل ہے۔

ان خیالات کا اظہار نیپس کے مرکزی چیئرمین صاحبزادہ سجاد مسعود چشتی نے نیپس تحصیل نوشہرہ ورکاں کے وفد سے ملاقات پر کیا وفد میں صدر رضوان شاہد، رانا شاذب، عمران سلیم، ابراہیم بیگ اور خضر سبحانی شامل تھے ۔نجی تعلیمی اداروں کو درپیش مسائل، تعلیمی معیار کی بہتری، تنظیمی استحکام اور مستقبل کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر تعلیمی شعبے کی ترقی اور نجی تعلیمی اداروں کے حقوق کے تحفظ کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں