حلال رزق کمانیوالے کا چہرہ قیامت کوچمکتا ہو گا:پیر اجمل رضا

 حلال رزق کمانیوالے کا چہرہ قیامت کوچمکتا ہو گا:پیر اجمل رضا

والدین اورعزیزواقارب کے حقوق کوہرحال میں پورا کرنا چاہئے :خطاب

راہوالی(نمائندہ دنیا )رزق حلال کمانے والے کا چہرہ قیامت کے روز چاند کی طرح چمکتا ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار علامہ پیر اجمل رضا قادری نے مرکز اصلاح معاشرہ میں عوام کے اجتماع سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزیدکہا زندگی بہت بڑی نعمت ہے اسکی حفاطت کرنا ہماری ذمہ داری ہے ۔انسان کووالدین ،رشتہ داروں بہن بھائیوں بیوی بچوں ،پڑوسیوں اور دین کے حقوق کوہرحال میں پورا کرنا چاہئے ۔ایک بار جب نبی پاک ؐ سے صحابہ کرا م ؓ نے عرض کیا کہ ہم ساری رات عبادت کرینگے اور ہر روز روزہ رکھیں گے توآپ ؐ نے انہیں منع کیا کہ کچھ وقت نماز پڑھنا باقی وقت آرام کرنا ایک دن روزہ رکھنا ایک دن چھوڑ دینا خود پر بوجھ نہ ڈالو یہ وجود بہت قیمتی ہے جانوں پر ظلم نہ کریں تمہاری جانوں کا بھی تم پر حق ہے اپنے حقوق کو احسن طریقے سے نبھائیں۔ انہوں نے کہا کہ صوفیا کا بھی یہی قول ہے کہ خودی سے آگاہی حاصل کریں جو خود کو پہچانے گا وہ ہی رب کو پہچانے گا ۔اپنی وضع داری کوکبھی کمزور نہ کریں اور ہمیشہ حلال روزی کمائیں حلال کمانے والے سے اﷲ بہت محبت کرتا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں