ایران نے امریکی حملے کو جنگ بندی کی ’’لاپروا خلاف ورزی‘‘ قرار دیدیا
تہران: (دنیا نیوز) ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے ایران پر امریکی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں جنگ بندی کی ’’لاپروا خلاف ورزی‘‘ قرار دیا ہے۔
ابراہیم عزیزی نے ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ نہ مذاکرات کے اصولوں کے پابند ہیں اور نہ ہی جنگ بندی کے کسی معاہدے کے۔
انہوں نے کہا کہ ایران پر امریکی حملہ جنگ بندی کی ایک غیر ذمہ دارانہ خلاف ورزی ہے جس کا نتیجہ ماضی کی طرح امریکا کے لئے پسپائی اور پشیمانی کی صورت میں نکلے گا۔
ابراہیم عزیزی نے مزید کہا کہ الزام تراشی کا کھیل اب مزید نہیں چلے گا۔