سیالکوٹ:بین الاضلاعی منشیات سپلائی گینگ کے 2کارندے گرفتار
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا) تھانہ حاجی پورہ پولیس نے بین الاضلاعی شراب سپلائی نیٹ ورک سے وابستہ 2ملزموں یاسر اور حمزہ کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے 1100 بوتل شراب برآمد کی گئی ہے اور ان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔ ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزمان دیگر اضلاع سے شراب لا کر سیالکوٹ کے مختلف علاقوں میں سپلائی کرتے تھے ۔ڈی پی او کیپٹن (ر) دوست محمد نے کہا کہ ’’ڈرگ فری پنجاب‘‘ویژن کے تحت منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔