کمشنر کا ٹی ایچ کیو ہسپتال کامونکے کادورہ ،صحت کی سہو لیات کا جا ئزہ

کمشنر کا ٹی ایچ کیو ہسپتال کامونکے  کادورہ ،صحت کی سہو لیات کا جا ئزہ

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر )کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن محمد علی نے ٹی ایچ کیو ہسپتال کامونکے کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مختلف وارڈز میں زیر علاج مریضوں کی عیادت کی، ان کی خیریت دریافت کی اور فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔

کمشنر نے مریضوں اور لواحقین سے گفتگو کرتے ہوئے علاج معالجے کے معیار اور ہسپتال میں دستیاب سہولیات کے حوالے سے دریافت کیا۔ کمشنر نے صفائی، طبی آلات، عملے کی حاضری اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں