ڈپٹی کمشنر حافظ آ باد کا سیوریج میگا پراجیکٹ کی مختلف سائٹس کا دورہ
حافظ آباد(نمائندہ دُنیا ، نامہ نگار )ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق نے پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت جاری سیوریج میگا پراجیکٹ کی مختلف سائٹس کا دورہ کرتے ہوئے وہاں تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔
ایم ڈی واسا بلال فیروز جوئیہ بھی ہمراہ تھے ۔ڈپٹی کمشنر نے قلعہ صاحب سنگھ،سیم نالہ روڈ،جیل روڈ ،مد ہریانوالہ بائی پاس کے مقامات کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سیوریج منصوبے کے جاری تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔