فاروق گنج سب ڈویژن کی حدود میں 12ٹرانسفارمرز خراب

فاروق گنج سب ڈویژن کی حدود میں 12ٹرانسفارمرز خراب

فاروق گنج سب ڈویژن کی حدود میں 12ٹرانسفارمرز خرابگھنٹوں بجلی بند رہنے سے علاقہ مکین سراپا احتجاج، اہل عملہ کی تعیناتی کا مطالبہ

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر) گیپکو فاروق گنج سب ڈویژن کی حدود میں 12ٹرانسفارمرز خراب، گھنٹوں بجلی بند رہنے سے علاقہ مکین سراپا احتجاج بن گئے حال ہی میں تعینات ہونے والے ایس ڈی او رشید خان نے مختلف فیڈرز میں ناتجربہ کار لائن سٹاف کی ڈیوٹیاں لگادی ناتجربہ کار لائن سٹاف اور ایس ڈی او کی غفلت کے باعث فاروق گنج سب ڈویژن کے صارفین آئے روز بجلی کی بندش اور فنی خرابی کا شکار رہنے لگے ، علاقہ مکین نے متعدد بار شکایات درج کر ائیں لیکن سب ڈویژن کا عملہ اور ایس ڈی او بجلی کی بلا تعطل فراہمی میں ناکام رہنے لگے ، ایک ہفتہ کے دوران مختلف علاقوں حمید پورہ،لیاقت روڈ ،صادق روڈ،گرجاکھ روڈ ،نوشہرہ روڈ اور گردونواح پر لگے ٹرانسفارمرز خراب ہوگئے ، لوڈ مینجمنٹ اور فنی خرابی کے باعث شہری مسلسل کئی گھنٹے بجلی سے محروم رہنے لگے علاقہ کی سیاسی وسماجی شخصیات نے چیف ایگزیکٹو گیپکو سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ دوسرے صوبہ سے آنے والے مخصوص پیکج کے تحت بھرتی افسروں کو آپریشن میں لگا کر تجربے نہ کئے جائیں بلکہ آپریشن شعبہ میں مہارت رکھنے والے افسروں کو تعینات کیا جائے تاکہ صارفین کی مشکلات کم ہوسکیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں