ڈی ایچ او دفتر کے ادویات سٹور رومز میں آتشزدگی
ڈی ایچ او دفتر کے ادویات سٹور رومز میں آتشزدگی لاکھوں روپے کی ادویات اور طبی سامان جل گیا،ریسکیو نے آگ پر قابو پا لیا
گوجرانوالہ(کرائم رپورٹر)ڈی ایچ او آفس کے ادویات سٹور رومز میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر آگ لگ گئی،لاکھوں روپے کی ادویات اور طبی سامان جل گیا ۔ سیالکوٹ روڈ پر واقع ڈی ایچ او آفس کے میڈیسن سٹور رومز میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر آگ بھڑک اٹھی،سٹور رومز میں موجود سرکاری ادویات جل گئیں تاہم واقعہ کی اطلاع ملنے پر ریسکیو کے فائر فائٹرز موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے طویل جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا،تاحال آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔