پنجاب کالج یونیورسٹی کیمپس کے زیر اہتمام اردو ڈرامہ فیسٹیول
پنجاب کالج یونیورسٹی کیمپس کے زیر اہتمام اردو ڈرامہ فیسٹیولطلبہ کی رہنمائی کیلئے آرٹس کونسل تمام وسائل بروئے کار لائیگی :ڈپٹی ڈائریکٹر
گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر)پنجاب کالج یونیورسٹی کیمپس کے زیر اہتمام اردو ڈرامہ فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی ڈپٹی ڈائریکٹر پنجاب کونسل آف دی آرٹس گوجرانوالہ ڈویژن محمد عرفان تھے اس موقع پر ڈین یونیورسٹی کیمپس شاہد سلیم خواجہ، ہیڈ بی ایس پروگرامز شمیم اختر اساتذہ اور طلبا کثیر تعداد میں موجودتھے ،طلبا نے \"سوچ کا چہرہ\" کے عنوان سے خوبصورت اردو ڈرامہ پیش کیا جس میں تمام کرداروں نے بھرپور اداکاری کرتے ہوئے اپنے فن کے جوہر دکھائے اور طلبا کے ذہنوں میں پائی جانے والی کشمکش خوداعتمادی کے فقدان اور پھر امید کے جذبوں کو اُجاگر کیا گیا جسے حاضرین نے بے حد سراہا۔ مہمان خصوصی محمد عرفان نے طلبہ کی فن اداکاری کی تعریف کی اور کہا کہ آرٹس کونسل کا پلیٹ فارم ایسے طلبہ کی حوصلہ افزائی کیلئے ہر وقت موجود ہے اور طلبہ کی رہنمائی کیلئے آرٹس کونسل اپنے تمام وسائل بروئے کار لانے کے لیے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کرے گا انہوں نے ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن پنجاب کالجز محمد شہزاد رفیق کا بھی شکریہ ادا کیا اور طلبہ کی غیر نصابی سرگرمیوں میں دلچسپی پر ان کو خراج تحسین پیش کیا ،مہمان خصوصی کو کالج کی طرف سے یادگاری شیلڈ اور سوینئر بھی پیش کیا گیا۔