کاروبار کو وسعت دینے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال نا گزیر :مستنصر گوندل
وزیر آباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر )جدید ٹیکنالوجی کی بدولت دنیا اب حقیقت میں سمٹ کر گلوبل ولیج کی شکل اختیار کر گئی ہے آج کے دور میں کاروبار کو وسعت دینے کیلئے ٹیکنالوجی اور جدید طرز عمل اپنانا ناگزیر ہو چکا ۔
ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن پنجاب کے سینئر نائب صدر مستنصر علی گوندل نے ہیڈ آف سیل ڈیپارٹمنٹ ڈیوو عبدالرحمن کے ہمراہ ڈیوو کورئیر سروس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر عمران صدیقی ،زاہد اقبال ،محمدعثمان ودیگر بھی موجود تھے ۔اس موقع پر ڈائریکٹر علی افضل کلیار نے کہا کہ وہ اپنے شہر کے باسیوں کو بہترین کوریئر اور بس سروس دینے جا رہے ہیں، آفس 24گھنٹے سروس فراہم کریگا۔تقریب میں عمران ٹھکرا ایڈووکیٹ،چیئرمین میڈیا کلب کاشف محمود خان ،معروف صنعتکار طاہر منہاس و دیگر بھی موجود تھے ۔