حافظ آباد:ممکنہ سیلاب سے بچائو کیلئے تیاریوں کی ہدایت

حافظ آباد:ممکنہ سیلاب سے بچائو کیلئے تیاریوں کی ہدایت

کشتیاں ، لائف جیکٹس اور دیگر سامان کو فعال رکھا جائے :ڈی سی حافظ آ باد

حافظ آباد(نمائندہ دنیا ، نامہ نگار )ڈپٹی کمشنر عبدالرزا ق کاکہنا ہے کہ تمام ضلعی محکمے مون سون سیزن اور کسی بھی ہنگامی یا ممکنہ سیلابی صورتحال سے بچاؤ کیلئے تیاریوں و انتظامات کو ہر لحاظ سے یقینی بنائیں ، میونسپل کمیٹی ، واسا، ستھر اپنجاب ایجنسی ، سیوریج نالوں کی صفائی /ڈی سیلٹنگ کاکام مکمل کریں تا کہ بارشوں کے دوران کسی بھی جگہ پر بارشی پانی کے جمع ہونے اور نکاسی آب کامسئلہ پیدا نہ ہو ۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار ضلعی افسر وں کے اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کیا۔ڈپٹی کمشنر نے میونسپل کمیٹی ، ضلع کونسل ،ریسکیو 1122،ستھر اپنجاب ایجنسی اور دیگر محکموں کے افسر وں کو ہدایت کی کہ بارشی صورتحال اور نکاسی آب کیلئے اپنی تمام تر مشینری کو فعال بنایا جائے ،اپنے اپنے محکموں میں کنٹرول روم قائم کئے جائیں اور جن علاقوں سے بھی نکاسی آب کے حوالے سے شکایات موصول ہوں وہاں فور ی طو ر پر ٹیمیں بھجوا کر نکاسی آب اور صفائی کے کاموں کو درست کیا جائے ۔ ممکنہ سیلابی صورتحال میں استعمال ہونیوالی کشتیاں ، لائف جیکٹس ، لائف رنگ اور دیگر ضروری سامان کو ہر لحاظ سے فنکشنل بنایا جائے اور قادر آبا د بیراج کے مقام پر دریائے چناب میں پانی کی آمد کو مسلسل مانیٹر کیا جائے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں