آزاد کشمیر الیکشن بقائے پاکستان کا مظہر ہوگا :سعد رفیق
مٹھی بھر فسادی غیر ملکی آقاؤں کو خوش کرنے کیلئے انتخابات متنازعہ بنا رہے
جامکے چٹھہ(نامہ نگار )آزاد جموں کشمیر کا موجودہ الیکشن تعمیر وترقی سے بڑھ کر تحفظ پاکستان اور بقا پاکستان کا مظہر ہوگا فتنہ الہندوستان کی سازشوں کو ہمیشہ ہمیشہ کے دفن کرنے کیلئے مسلم لیگ ن کے امیدوار وں کا چناؤ وقت کی اہم ضرورت ہے ، ان خیالات کا اظہار مرکزی رہنما خواجہ سعد رفیق نے ضلع وزیرآباد میں امیدوار آزاد کشمیر اسمبلی ذیشان گجر کی انتخابی مہم ایل اے 38جموں 5 گجرات کے دوران سابق ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر نثار احمد چیمہ ،عابد رضا کوٹلہ، الطاف چیمہ و دیگر کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ مٹھی بھر فسادی اپنے غیر ملکی آقاؤں کو خوش کرنے کیلئے آزاد کشمیر انتخابات کو متنازعہ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ ہمارے کشمیری بھائی 27 جولائی کو مسلم لیگ ن کے امیدوار کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرا کر تعمیر پاکستان اور تحفظ پاکستان میں اپنا مثبت کردار ادا کرینگے ۔اس موقع پر شاہد نواز چٹھہ، رانا خورشید احمد خاں، چودھری ارشاد اللہ چیمہ ، عرفان چیمہ ، صابر راجپوت ،عارف گجر ، احمد حسن چیمہ ،سجاد حسین رضوان، کریم گوندل بھی موجود تھے ۔