نوجوانوں کو کھیلوں کی جانب راغب کرنا وزیر اعلیٰ کا ویژن : کمشنر
گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر)کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن محمد علی نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو کھیلوں کی جانب راغب کرنا، صحت مند سرگرمیوں کا فروغ اور جدید سپورٹس انفراسٹرکچر کی فراہمی وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے وژن کا اہم حصہ ہے۔
کھیلوں کے فروغ سے نہ صرف نوجوانوں کی جسمانی و ذہنی صلاحیتوں میں اضافہ ہوتا ہے بلکہ مثبت معاشرتی اقدار بھی پروان چڑھتی ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈویژنل سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے جائزہ اجلاس کے دوران کیا، ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر سجاد نے میدانوں کی بہتری اور منصوبوں پر بریفنگ دی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments