وزیر آباد : گاڑیوں کے ای چالان کا آغاز

وزیر آباد : گاڑیوں کے ای چالان کا آغاز

سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر پہلا چالان ، جی ٹی روڈ، احمد نگر روڈ، اللہ والا چوک، بند نالہ پلکھو، سیالکوٹ روڈ اور اہم شاہراہوں پر قوانین کی خلاف ورزی پر خودکار نظام متحرک

وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر )وزیرآباد میں سیف سٹی منصوبے کے تحت مختلف مقامات پر نصب کیمروں کے ذریعے ای چالان سسٹم باقاعدہ فعال ہو گیا ۔ ذرائع کے مطابق جی ٹی روڈ، احمد نگر روڈ، ڈسکہ روڈ، اللہ والا چوک، بند نالہ پلکھو، سیالکوٹ روڈ اور دیگر اہم شاہراہوں پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر خودکار ای چالان جاری کیے جا رہے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اب تک سینکڑوں ای چالان جاری کئے جا چکے ہیں تاہم متعدد گاڑی مالکان کے موبائل نمبر رجسٹرڈ نہ ہونے کے باعث انہیں فوری طور پر اطلاع موصول نہیں ہو سکی۔

اطلاعات کے مطابق پہلا ای چالان 11 جولائی کو دوپہر 12 بجے کے قریب مولانا ظفر علی خان چوک (کارڈیالوجی کے قریب)گاڑی کی سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر جاری کیا گیا جس کے بعد کیمروں کی مؤثر نگرانی کے نتائج واضح ہونا شروع ہو گئے ۔شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ دورانِ سفر ٹریفک قوانین پر مکمل عمل کریں، ٹریفک حکام کا مؤقف ہے کہ ای چالان کا مقصد شہریوں کو جرمانہ کرنا نہیں بلکہ سڑکوں پر محفوظ سفر کو یقینی بنانا اور ٹریفک قوانین پر مؤثر عملدرآمد کرانا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...