اقبال اعوان کی جانب سے کوٹلہ ڈائیلسز سنٹر کیلئے مشین عطیہ
چودھری شفقات نے طبی سہولیات ، علاج معالجہ کے حوالے سے بریفنگ دی
گلیانہ (نامہ نگار )سابق چیئرمین یونین کونسل ملکہ اقبال اعوان نے کوٹلہ ڈائیلسز سنٹر کا دورہ کیا چودھری شفقات نے انہیں سنٹر کے مختلف شعبوں کا معائنہ کر ایا ، سنٹر میں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، جدید ڈائیلسز مشینوں اور مریضوں کی دیکھ بھال کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ اقبال اعوان نے سنٹر کے بہترین انتظامات اور معیاری طبی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ گردوں کے امراض میں مبتلا مریضوں کو جدید اور بروقت علاج کی فراہمی عظیم فلاحی خدمت ہے۔
انہوں نے سنٹر کی انتظامیہ، ڈاکٹرز اور طبی عملے کی شبانہ روز خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایسے ادارے دکھی انسانیت کی خدمت کی روشن مثال ہیں اور معاشرے کیلئے قابلِ تقلید کردار ادا کر رہے ہیں۔سابق چیئرمین یونین کونسل ملکہ اقبال اعوان نے سنٹر کو جدید ڈ ائیلسز مشین عطیہ کرنے کا بھی اعلان کیا ۔اس موقع پر عمر فاروق اعوان اور عثمان افضل اعوان سمرالہ بھی موجود تھے ۔چودھری شفقات عدالت نے بتایا کہ کوٹلہ ڈائیلسز سنٹر میں 17 سے زائد جدید ڈائیلاسز مشینیں فعال ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments